19 جنوری، 2024، 3:26 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85358946
T T
0 Persons

لیبلز

فوجی مشقوں کے دوران فرضی دشمن کے اہداف کی تباہی کا سلسلہ جاری

تہران (ارنا) آسمان ولایت فوجی مشقوں کے دوران مقامی سطح پر تیا کیے جانے والے 15 خرداد دفاعی نظام کے ذریعے فرضی دشمن کے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا کر تباہ کردیا گيا۔

پندرہ خرداد نامی یہ دفاعی سسٹم ملک کے نوجوان سائنسدانوں اور دفاعی ماہرین نے تیار کیا ہے۔ یہ دفاعی نظام حقیقی جنگی صورت میں ٹیکلٹکل کارکردگی سے کام لیتے ہوئے طے شدہ اہدف کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

ارنا کے مطابق، 15 خرداد میزائل ڈیفنس سسٹم درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا فضائی دفاعی نظام ہے جو اعلیٰ حربی صلاحیتوں کے ساتھ وسیع رینج میں حرکت کرنے والے اہداف کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنانا سکتا ہے۔   

15 خرداد ایئر ڈیفنس سسٹم ایک ہی وقت میں 6 اہداف کا سراغ لگانے اور انہیں  صیاد-2 اور 3 جیسے میزائلوں سے تباہ کرنے کے قابل ہے۔  یہ میزائيل بھی مکمل طور پر ایران کے دفاعی ماہرین اور سائنسدانوں نے مقامی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .